ETV Bharat / city

Priyanka Gandhi releases Women's Manifesto: کانگریس کا خواتین کو ملازمتوں میں 40 فیصد ریزرویشن کا وعدہ - کانگریس کا خواتین کو ملازمتوں میں 40 فیصد ریزرویشن کا وعدہ

اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh election 2022 کے پیش نظر کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi نے خواتین کا انتخابی منشور Women's Manifesto جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوکریوں میں خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ دسویں اور بارہویں میں پڑھنے والی طالبہ کو اسمارٹ فون اور گریجویشن کی طالبات کو اسکوٹی دیا جائے گا۔ ہر تھانے میں خاتون کانسٹیبل کی تقرری لازمی ہو گئی۔

Women's Election Manifesto: کانگریس پارٹی نے خواتین کا انتخابی منشور جاری کیا

author img

By

Published : Dec 8, 2021, 3:38 PM IST

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج لکھنؤ میں واقع کانگریس کے دفتر میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور خواتین کیلئے خاص انتخابی منشورWomen's Election Manifesto اجرا کیا جس میں انہوں نے خواتین کے تحفظ سیاست میں حصہ داری کے تحت متعدد جہت میں کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان وہ پہلا ملک ہے جس کی بہت پہلے ایک خاتون وزیر اعظم رہ چکی ہیں جبکہ امریکہ میں اب ایک خاتون کو نائب صدر کا عہدہ ملا ہے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh election 2022 کے پیش نظر جاری خواتین کے انتخابی منشور میں کانگریس نے متعدد وعدے کیے۔ پرینکا گاندھی نے خواتین منشور جاری کرتے ہوئے کہا بھارت کی پارلیمان و اسمبلیوں میں صرف 14 فیصد خواتین کی نمائندگی ہے اس لیے کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کو ہر میدان میں خودمختار و مضبوط کیا جائے گا اس کے تحت پہلی بار خواتین کی فلاح و بہبود پر مشتمل خصوصی انتخابی منشور جاری کیا گیا ہے۔

کانگریس پارٹی نےجو 20 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا اعلان کیا ہے اس میں 40 فیصد خواتین کو روزگار Forty percent Quota in Govt Jobs دیا جائے گا یعنی آٹھ لاکھ خواتین شامل ہیں۔ پولیس کی بھرتی میں چالیس فیصد خواتین کی تقرری کی جائے گی دہیی علاقوں میں کام کرنے والی آشا ہیلتھ ورکر اور آنگن واڑی خواتین کارکنان کو 10 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

دسویں اور بارہویں میں پڑھنے والی طالبہ کو ایک اسمارٹ فون دیا جائے گا گریجویشن کی طالبات کو اسکوٹی دی جائے گی۔
ہر تھانے میں خاتون کانسٹیبل کی تقرری لازمی ہو گئی۔ ریپ متاثرہ کی ایف آئی آر درج نہ کرنے والے والے افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کے قانون بھی بنائے جائیں گے۔

شہری علاقوں میں خواتین کی پڑھائی اور ان کی حفاظت سے متعلق سینٹر بنایا جائے گا جس میں وہ شام کو آ کر تعلیم حاصل کر سکیں گی۔ گھریلو تشدد و دیگر طرح کے استحصال سے متاثرہ خواتین کے لئے خصوصی بندوبست کا انتظام کیا جائے گا۔

گاوں میں گیہوں چاول اور اشیاء ضروریہ کی تقسیم کرنے والے کوٹے کو چلانے والوں میں خواتین کی 40 فیصد حصہ داری ہوگی۔ شہری و گاوں علاقوں میں طالبات کے لیے خصوصی ہاسٹل بنائے جائیں گے جس میں جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.