ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کا پیدل مارچ - بہرائچ کے ایس پی ڈاکٹر وپن کمار مشرا

ضلع بہرائچ کے ایس پی ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے لاک ڈاؤن میں اپنے متعدد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں پیدل مارچ کرکے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔

Police force march due to lockdown in bahraich
لاک ڈاؤن کے مدنظر پولیس فورس کا گشت
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 8:56 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں تھانہ رسیا کے ایک یومیہ مزدور میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سے انتظامیہ سرگرم ہوگیا ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لیے ابھی تک کوئی بھی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے جس کے سبب اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ لاک ڈاؤن کی پیروی کرنا اور سماجی ْفاصلے کو برقرار رکھنا ہے لیکن اس کے باوجود بھی حکومت کے ان ہدایات پر لوگ پیروی نہیں کررہے ہیں۔

اس لیے اب ضلع کے ایس پی ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے لاک ڈاؤن میں خود سڑکوں پر اتر کر اپنے سیکڑوں پولیس دستوں کے ہمراہ شہر کے مصروف ترین علاقوں میں پیدل مارچ کرکے لوگوں کو اس کی پیروی کرنے کی ہدایت کی۔

لوگوں کو رمضان المبارک کے موقع پر اپنے گھروں میں رہ کر نماز، تراویح اور عبادت کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی اور تمام افراد اپنے گھر میں رہ کر لاک ڈاون کی پیروی کریں۔

پولیس کپتان نے بتایا کہ عوام کو تین مئ تک کسی بھی طرح کی کوئی اضافی چھوٹ نہیں رہے گی اور جو لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں گے انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

اسی لیے یہ مارچ کر کے لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ انہیں 3 مئی تک اپنے گھروں میں ہی رہنا ہے اور اس طرح کا مارچ مستقل طور پر چلایا جائے گا تاکہ غفلت برتنے والے لوگوں میں کورونا کا خوف برقرار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.