ETV Bharat / city

آکسیجن ایکسپریس بوکارو سے لکھنؤ پہنچی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 12:45 PM IST

آکسیجن ایکسپیریس سے چار ٹینکر آکسیجن چارباغ ریلوے اسٹیشن پہنچا ہے۔

Oxygen Express
Oxygen Express

کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے اور آکسیجن بحران کو دور کرنے کے لئے بوکارو سے آکسیجن ایکسپریس ہفتے کی صبح لکھنؤ پہنچی۔ آکسیجن ایکسپیریس سے چار ٹینکر آکسیجن چارباغ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس بوکارو سے لکھنؤ پہنچی

ایسی صورتحال میں اب امید کی جارہی ہے کہ آکسیجن بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ راستے میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہو، اس کے لئے گرین کوریڈور بنایا گیا تھا۔

اطلاع کے مطابق دارالحکومت میں آکسیجن کے بحران پر قابو پانے کے لئے آکسیجن ایکسپریس خالی ٹینکر کے ساتھ جمعرات کی صبح بوکارو روانہ ہوا تھا۔ اس ٹرین کو لکھنؤ سے وارانسی کے ریلوے روٹ سے بوکارو روانہ کیا گیا تھا۔ آکسیجن ایکسپریس کو گرین کوریڈور بناکر لکھنؤ سے بوکارو روانہ کیا گیا تھا، تاکہ یہ راستے میں ٹرین کی ٹریفک میں نہ پھنسے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم نگرانی کر رہے تھے

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، ہوم اونیش کمار اوستھی اس آکسیجن ایکسپریس کی مستقل نگرانی کر رہے تھے۔ جب یہ لکھنؤ پہنچی تو وہ بھی وہاں موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ آکسیجن ایکسپریس چار ٹینکروں کے ساتھ لکھنؤ آئی ہے اور اب آکسیجن کی کمی پر قابو پالیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بوکارو کسی بھی دوسری جگہ کے مقابلے لکھنؤ کے قریب ہے، لہذا ہم بوکارو سے ہی ابھی آکسیجن منگا رہے ہیں۔

ایک اور آکسیجن ایکسپریس لکھنؤ آئے گی

ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم نے بتایا کہ بوکارو سے اتر پردیش کے لئے آکسیجن کا الاٹمنٹ زیادہ ہے اور وہاں آکسیجن دستیاب بھی ہے۔ اسی لئے ہم ابھی وہاں سے منگا رہے ہیں۔

وہاں سے ابھی ایک اور آکسیجن ایکسپریس کے روانہ ہونے کی امید ہے۔ اس سے دو یا دو سے زیادہ ٹینکر کے ذریعے آکسیجن لانے کا کام کیا جائے گا۔ اس سے لکھنؤ میں آکسیجن کی کمی دور ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.