مظفرنگر میں ڈی ایم وار روم کے ذریعے ضلع کے 156 محکموں کا مشترکہ واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے جن میں فی الحال 72 محکمے ایکٹیو ہیں۔ اس گروپ میں مختلف محکموں کے 5 ہزار افسر و ملازمین کے علاوہ عوامی نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ڈی ایم وار روم کے واٹس ایپ گروپ کےلیے ایک نمبر فراہم کیا گیا جس کے ذریعہ شکایات کو آسانی کے ساتھ متعلقہ حکام تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح عام عوام سے موصول ہونے والی شکایات کو جلدازجلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ڈم ایم وار روم کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت کے بعد قائم کیا گیا جس کے ذریعہ حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیمات اور ان کے فائدوں سے عوام کو واقف کروایا جائے گا اور عوامی مفاد میں کئے جانے والے کاموں سے بھی عوام کو واقف کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
مظفرنگر: شب عاشورہ کے موقع پر مجلس کا انعقاد
ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے بتایا کہ وار روم کے واٹس ایپ گروپ میں تمام محکموں کے افسران، ملازمین، عوامی نمائندوں رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی ، ضلع پنچایت صدر، چیئرمین، بلاک پرمکھ، پردھان، کونسلر، میڈیا نمائندوں، پولیس اہلکار، این جی اوز، گتہ دار، تاجر، اسکول و کالج پرنسپلز، بینکوں و ہسپتال کے ذمہ دار و دیگر کے علاوہ عوام کو بھی گروپ سے جوڑا جارہا ہے تاکہ حکومت کی اسکیموں کی خوب تشہیر ہوسکے اور عوامی شکایات کا تصفیہ تیز رفتار سے کیا جاسکے۔