ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدور، بچوں کو لے کر کہاں جائیں؟ - lucknow: stranded workers facing problems

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس دوران لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کی دل دہلانے والی خبریں سرخیوں میں ہے۔

lucknow: stranded workers facing problems
لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں، بچوں کو لے کر کہاں جائیں؟
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 2:59 PM IST

کورونا وائرس کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکومت اور ضلع انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کسی مسافر کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی لیکن حکام کا دعویٰ زمینی سطح پر اس کے برعکس تصویر پیش کر رہا ہے۔

ویڈیو

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن جہاں سیکنڑوں مسافروں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہاں ان مسافسروں کے لیے نہ کھانے پینے کا بندوبست ہے اور نہ ہی نہانے دھونے کا انتظام۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ کچھ لوگ کھانا دینے تو آتے ہیں لیکن کب آئیں گے؟ کسی کو نہیں معلوم۔ کبھی دوپہر ایک بجے، کبھی دو بجے اور کبھی تو شام ہو جاتی ہے۔ اس خاتون کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے، جسے دودھ کی ضرورت ہے لیکن مجبوری میں انہیں دودھ کے عوض شکر اور پانی ملا کر پلایا جاتا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ' جو لوگ کھانا دینے آتے ہیں، ان سے ہم نے کئی بار کہا کہ ہمارے بچے کے لیے دودھ کا انتظام کردیں لیکن انہوں نے ہماری باتوں کو نظر انداز کردیا اور کچھ لوگوں نے تو ہمیں ڈانٹ کر بھگا ہی دیا۔'

وارانسی کے رہنے والے ایک نوجوان جو کہ جسمانی طور پر کمزور ہیں، انہوں نے بتایا کہ' ہم لوگ لاک ڈاؤن کے دوران یہاں پھنس گئے ہیں۔ گھر جانا چاہتے ہیں لیکن کوئی جانے نہیں دے رہا۔ نہ بس چل رہی ہے اور نہ ہی ٹرین۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں وقت بے وقت کھانا ملتا ہے وہ بھی کچا پکا لیکن مجبوری ہے لہذا چپ چاپ کھا لیتے ہیں۔'

اس نے بتایا کہ میرے تین بچے ہیں، جن میں سب سے چھوٹا چار ماہ کا ہے۔ اسے دودھ پلانے کی ضرورت ہے لیکن ہمارے پاس پیسے نہیں ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پولیس والے آتے ہیں اور ہم سے کہتے ہیں کہ آپ یہاں سے دس کلومیٹر دور چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھلا ہم اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ بھوک اور پیاس کے حالات میں کیسے جائیں؟ اگر بھیجنا ہی ہے تو ہمارے گھر جانے کا بندوبست کروا دیں'۔

سوال یہ ہے کہ جب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی اضلاع کے اعلی افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ کسی بھی غریب مزدور، مسافر کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہوتو ایسے میں ان مسافروں کو کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.