ETV Bharat / city

سیاسی رہنما کے قتل کا انکشاف، چھ ملزمین گرفتار - کانپور

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ 20 جون کو بہوجن سماج پارٹی کے رہنما پنٹو سینگر کا قتل چالیس لاکھ روپے کی سپاری دے کر کرا یا گیا تھا جس کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔

kanpur
kanpur
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 4:21 AM IST

بی ایس پی رہنما کے قتل کے الزام میں پولیس نے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں پراپرٹی ڈیلر، بلڈر اور ایک سپاہی بھی شامل ہے جبکہ شوٹرز اب بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

بی ایس پی رہنما نریندر سنگھ سینگر عرف پنٹو سینگر کا سماج وادی پارٹی کے سابق ضلع صدر چندریش کمار سنگھ کے گھر کے سامنے دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ پنٹو سینگر چندریش سنگھ کے گھر بات کرنے آئے تھے، تبھی وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے ملزمین نے ان پر ایک درجن سے زیادہ گولیاں چلا کر قتل کر دیا تھا۔

پنٹو سینگر بہو جن سماج پارٹی کے رہنما تھے اور ایم ایل اے کا چناؤ بھی لڑ چکے تھے۔ علاقے میں ان کی کافی مقبولیت بھی تھی، اس لئے اس پر زبردست ہنگامہ بھی چل رہا تھا جس کو لے کر پولیس کے افسران کافی دباؤ میں تھے۔

ایس پی راجکمار اگروال میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے

تقریباً بارہ دن گزر جانے کے بعد اس قتل کا انکشاف کانپور پولیس نے چھ زمین مافیا وں کو گرفتار کر کے کیا ہے۔

گرفتار لوگوں میں ایک اہم نام تنویر بادشاہ کا ہے جو ایک ٹینری کا مالک ہے اور ساتھ میں زمینوں کا بھی کام کرتا ہے۔ اس کا سابق ریکارڈ جرائم کی دنیا میں رہا ہے، اسی نے تمام مافیاوں کے ساتھ مل کر چالیس لاکھ روپے شوٹروں کو دے کر اس قتل کو انجام تک پہنچایا ہے۔ اب اس کے ساتھ ساتھ پانچ اور زمین مافیا گرفتار ہوئے ہیں جس میں پولیس ڈپارٹمنٹ کا ایک ہیڈ کانسٹیبل شیام سشیل مشرا بھی ہے۔

اس قتل کو چار بدمعاشوں نے مل کر کیا تھا جس میں ایک شوٹر کانپور کا ہے اور 3 شوٹر باہر کے ہیں لیکن ابھی یہ چاروں شوٹرز پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی وہ ان سبھی شوٹرز کو گرفتار کر لے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.