ETV Bharat / city

ہاتھرس گینگ ریپ: قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ - مظفر نگر میں کینڈل مارچ

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں والمیکی معاشرے اور سماج وادی پارٹی کے کارکنان نے ہاتھرس کی بیٹی کو انصاف دلانے اور قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کے لیے شہر بھر میں کینڈل مارچ نکالا۔

hathras
hathras
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 2:39 AM IST

ہاتھرس کی بیٹی کی اسپتال میں علاج کے دوران منگل کو موت ہو گئی۔ اس واقعے کو لے کر مظفر نگر میں کافی غم و غصہ ہے۔

والمیکی سوسائٹی کے ساتھ ساتھ پوری ریاست میں پسماندہ سماج کی لڑکی کے قاتلوں کے خلاف زبردست غم و غصے کا ماحول ہے۔

ہاتھرس گینگ ریپ کے خلاف احتجاج

منگل کی دیر شام مظفر نگر میں والمیکی معاشرے کے سینکڑوں افراد نے جمع ہو کر کینڈل مارچ نکال کر ہلاک شدہ لڑکی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ہنومان چوک سے لے کر شیو چوک تک پیدل مارچ نکالا۔

اس کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے بھی پیدل کینڈل مارچ نکالا اور حکومت سے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلاک لڑکی کے اہل خانہ کو معاوضہ اور سرکاری ملازمت دینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.