ETV Bharat / city

جونپور میں سڑک حادثے کی پوری تفصیلات - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ جلالپور حلقہ کے تریلوچن بازار کے قریب ٹرک اور پک اپ میں زبردست تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں پک اپ میں سوار 18 افراد میں سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔ سبھی سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے رہنے والے تھے اور وارانسی کے منیکرنیکا گھاٹ سے آخری رسومات ادا کر لوٹ رہے تھے۔

Full details of the road accident in Jaunpur
جونپور میں سڑک حادثے کی پوری تفصیلات
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 1:10 PM IST

سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے موضع جلالپور رہائشی 112 سالہ بزرگ دھندئی دیوی کا انتقال ہو گیا تھا، ان کا کوئی بیٹا نہیں تھا ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے ان کے داماد لکشمی شنکر یادو اپنے گاؤں کے 17 افراد کے ساتھ وارانسی کے منیکرنیکا گھاٹ گئے تھے۔

ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد سبھی افراد پک اپ گاڑی میں سوار گھر لوٹ رہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی وارانسی-جونپور کی سرحد میں داخل ہوئی اسی دوران وارانسی کی طرف جارہی ٹرک نے ٹکر مار دی موقعہ واردات پر ہی چھ افراد کی موت ہوگئی۔

ویڈیو

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں مصروف ہو گئی۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اس دردناک حادثہ کے متعلق اطلاع ملتے ہی ایس پی، ضلع مجسٹریٹ بھی ضلع ہسپتال پہنچ گئے۔

ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے بتایا کہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ مرنے والے افراد کے لواحقین کے لیے جو معاوضہ ہوگا اسے دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.