سماج واید پارٹی کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ " پہلے 15 لاکھ کا جھوٹا وعدہ اور اب 20 لاکھ کروڑ کا دعوی، اب کی بار تقریبا 133 کروڑ لوگوں کو 133گنا بڑے جملے کی مار، ایسے میں کوئی کیسے اعتمادکرسکتا ہے۔
اب لوگ یہ نہیں پوچھ رہے ہیں کہ 20 لاکھ کروڑ میں کتنے زیرو ہوتے ہیں بلکہ یہ پوچھ رہے ہیں کہ اس میں کتنے گول۔گول ہوتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ بنیاد کبھی دکھتی نہیں ہے لیکن یہ نہیں کہ اسے دیکھنا بھی نہیں چاہئے۔جن غریبوں کے بھروسے کی بنیاد پر آج اقتدار کا اتنا بڑا محل کھڑا ہے اونچائی پر پہنچنے کے بعد،بحران کے وقت میں بھی ان غریبوں کی اندیکھی کرنا غیر انسانی ہے۔ یہ 'سب کا وسواس'کے نعرے کے ساتھ دھوکہ ہے