ETV Bharat / city

بستی: پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گذشتہ روز بی آر ڈی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی جس میں کوروناکی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد میں ضلع انتظامیہ نے ہلاک ہوئے شخص کے اہل خانہ میں سے پانچ افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ ہلاک ہوئے شخص کی ماں اور اس کے دو سگے بھائیوں کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بستی: پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
بستی: پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 3:28 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں کورونا انفیکشن سے متاثر پانچ مریضوں کے ملنے سے ضلع انتظامیہ نے مستعدی اور نگرانی کو مزید سخت کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے بتایا کہ نگر پالیکا علاقے کے ایک باشندے کی گذشتہ روز بی آر ڈی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی جس میں کوروناکی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد میں ضلع انتظامیہ نے ہلاک ہوئے شخص کے اہل خانہ میں سے پانچ افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ ہلاک ہوئے شخص کی ماں اور اس کے دو سگے بھائیوں کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وہیں ہلاک ہوئے شخص کے ایک دوست میں بھی کورونا وائرس کے علامات پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آخری رسوم کی ادائیگی میں شامل ہونے والے گرام پنچایت ہریا کے چار اراکین کو ان کے گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔انتظامیہ نے ہریا گاؤن کے ہنومان گڑھی وارڈ کو بھی سیل کردیا ہے۔چاروں افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

مسٹر نرنجن نے بتایا کہ علاقے کو سیل کر کے لوگوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو سیل کرتے ہوئے ان علاقوں میں پولیس کی مستعدی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ساتھ ہی شہریوں سے لاک ڈاآن پر مکمل عمل کرنے کی اپیل کے ساتھ انتباہ دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی کی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.