اترپردیش کے ضلع بلند شہر کی گلاوٹی پولیس نے مڈھ بھیڑ کے دوران 25 ہزارکے ایک انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گلاوٹی پولیس کو جمعرات کی رات اطلاع ملی تھی کہ گئو اسمگلنگ یامین اپنے ایک ساتھ کے ساتھ موٹر سائیکل سے سکندرآباد کی جانب سے گلاوٹی آرہا ہے۔
پولیس نے شرودھن گاؤں کے پاس گھیرا بندی کی۔یامین نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس نے بھی فائرنگ کر یامین کو گرفتار کرلیا۔جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، ایک دیسی طمنچہ اور ایک کارتوس برآمد کیا ہے، یامین کی گرفتاری پر پولیس نے 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ یامین کے خلاف ضلع کے کئی تھانوں میں 12سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔