یونانی طرز علاج اور ادویات کو فروغ دینے Benefits Of Unani Medicine کے مقصد سے اترپردیش کے شہر رامپور میں رحمانی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رحمانی یونانی طب کے مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی پروگرام میں شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کر کے تنظیم کی اس کوشش کی ستائش کی۔
طب یونانی شروع سے ہی ایلوپیتھی طریقہ علاج Unani System OF Medicineکے سامنے بڑے چیلنج کے طور پر منظرعام پر آتا رہا ہے۔ رامپور میں اب طب یونانی کا ایک اور مرکز کا قیام عمل میں آیا ہے۔ جس کا افتتاح آج رامپور ضلع کی معروف سماجی کارکن دلن خان بھارت کی رہائش گاہ پر عمل میں آیا۔
اس افتتاحی تقریب کا آغاز محمد سعدان رحمانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ رحمانی یونانی دوا خانہ کا افتتاح فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی حکومت اترپردیش کے سابق چیئرمین پروفیسر حسن احمد نظامی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
رحمانی فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر رضوان احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ طب یونانی کی اہمیت وافادیت اس وقت اوربڑھ جاتی ہے جبکہ نئی نئی بیماریاں سامنےآرہی ہوں۔
وہیں رحمانی یونانی دوا خانہ کے نگراں دلن خان بھارت نے کہا کہ وہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے اس دوا خانہ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی یونانی تحقیقاتی ادارے کےڈائریکٹرکا انتخاب
رحمانی یونانی دوا خانہ کی افتتاحی تقریب میں ضلع کی تمام علمی و ادبی شخصیات نے شرکت۔ اس موقع پر ان شخصیات نے اپنے تاثرات کا کا اظہار کیا۔