اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا وائرس کے تعلق سے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پرہیز کریں، تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیل پائے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ریاست کے سبھی 75 اضلاع میں 1 ہزر 268 آئسولیشن بیڈ ریزرو کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی حالت میں اس وبا سے نمٹا جا سکے۔
وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ' اس وائرس میں علاج پر زور دینے کے بجائے احتیاط برتیں تاکہ یہ وائرس کسی کو اپنے زد میں نہ لے۔ صاف صفائی کا بہتر خیال رکھیں۔ بار بار اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں کیونکہ احتیاط کے ذریعے ہی اس وبا سے بچا جاسکتا ہے۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ کسی کو کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت اس جانب بہتر کام کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یو پی میں ڈیڑھ ماہ قبل ہی اس کے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ اُتر پردیش میں 4 ہزار 100 ڈاکٹرز اسٹاف کو اس تعلق سے ٹرینگ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سبھی اضلاع میں آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں۔ اب تک صوبے میں تین جگہوں پر ہی نمونے لینے کی سہولت تھی لیکن اب اسے بڑھا کر پانچ کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔
موجودہ وقت میں صرف بی آر ڈی میڈیکل کالج، بی ایچ یو ہی میں لیبوریٹری ٹیسٹ ہو سکتا ہے، جیسے مزید بڑھایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ 31 مارچ تک سبھی اسکولز، کالجز، مدارس، سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: سعودی عرب میں ادویات کی برآمدات پر روک
احتیاط کے طور پر لکھنؤ یونیورسٹی کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سبھی طلبہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ہاسٹل خالی کرکے اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔