ETV Bharat / city

وسیم رضوی کے خلاف 27 کیسز کے باوجود کوئی کارروائی نہیں - 27 cases against wasim rizvi

رضا اکیڈمی کے چیئرمین سعید نوری نے کہا کہ ہم نے لکھنؤ پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے وسیم رضوی کی جانب سے تحریف و ترمیم شدہ قرآن کو فوراً ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ رضوی کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

demand for arrest of wasim rizvi
وسیم رضوی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 7:17 AM IST

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے قرآن کریم سے 26 آیات منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد رضوی نے خود تحریف و ترمیم شدہ قرآن تیار کیا اور اس کو پڑھائے جانے کے لیے وزیر اعظم سے مطالبہ بھی کیا تھا۔ جس میں اس نے 26 آیات کو منسوخ کردیا ہے۔ جس کے بعد اس کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا لیکن ابھی تک وسیم رضوی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

حضرت خواجہ غریب نواز کمیٹی مہاراشٹر کے سکریٹری محمد یوسف عمر انصاری

حضرت خواجہ غریب نواز کمیٹی سے مہاراشٹر کے سکریٹری محمد یوسف عمر انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ وسیم رضوی کی ناپاک حرکتوں کی وجہ سے ہمیں مہاراشٹر سے لکھنؤ آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف 27 مقدمے درج ہیں۔ باوجود اسے کسی بھی مقدمے میں نہ کارروائی ہوئی اور نہ ہی گرفتاری ہوئی ہے۔

محمد یوسف عمر انصاری نے کہا کہ وسیم رضوی مسلسل قرآن کریم اور مذہب اسلام پر بے بنیاد باتیں کر رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے فوراً گرفتار کر کے سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی بھی مدارس میں نہ طلباء اور نہ ہی اساتذہ ہتھیار استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں اور نہ ہی دہشت گردانہ کاموں میں ملوث رہے ہیں۔ وسیم رضوی اپنے کالے کارناموں پر پردہ پوشی کرنے کے لیے مسلمانوں اور مذہب اسلام کو نشانہ بنارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے شیعہ وقف بورڈ میں کئی بدعنوانیاں کی ہیں۔ وہ آر ایس ایس یا کسی کے اشارے پر کام نہیں کررہا بلکہ اپنے کالے کارناموں کو چھپانے کی کوشش میں ایسا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:

رضا اکیڈمی وسیم رضوی کے خلاف شکنجہ کو تیار

جموں: وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی مانگ

وسیم رضوی سمیت شیعہ وقف بورڈ کے 21 اراکین کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

محمد یوسف عمر انصاری نے کہا کہ ہماری ملاقات معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی سے ہوئی اور ہم نے لکھنؤ پولیس کمشنر سے وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وسیم رضوی پر سخت کارروائی ہو تاکہ وہ ایسی بیان بازی سے باز رہے۔

اس کے علاوہ رضا اکیڈمی کے چیئرمین سعید نوری کی صدارت میں مسلم تنظیموں کے وفد نے لکھنؤ پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے وسیم رضوی کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

سعید نوری نے بتایا کہ ہم نے پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے وسیم رضوی کی جانب سے تحریف و ترمیم شدہ قرآن کو فوراً ضبط کرنے اور اس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.