ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں پیٹرول کی قیمت 87.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 79.30 روپے فی لیٹر ہے۔ گذشتہ 10 دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 5 فروری کو 86.06 روپے فی لیٹر اور 14 فروری کو قیمت ریکارڈ سطح پر 87.43 روپے فی لیٹر رہی۔
بدایوں معاشی اعتبار سے ملک اور اترپردیش کے ان اضلاع میں سے ایک ہے جہاں ترقی کے نام پر کسی بھی حکومت کی جانب سے اہم اقدامات نہیں کئے گئے اور یہاں کی زیادہ تر آبادی کسانوں یا مزدوروں پر مبنی ہے۔ جہاں ایک طرف کسان تحریک کو لے کر ملک کے بیشتر علاقوں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہے تو وہیں دوسری جانب حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں کے ناکام ہونے کے باعث اس ملک کے تعلیم یافتہ اور شفاف نظریات رکھنے والے شہری بی جے پی حکومت کی ناکامیوں اور پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر تنقید کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: راجستھان: خواجہ کے دربار میں سید شاہنواز حسین کی حاضری
واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پورے ملک میں راجستھان کے گنگا نگر سٹی میں پیٹرول کی قیمت 97.72 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ جنوری میں یہاں پیٹرول کی قیمت 98.33 روپے فی لیٹر رہی ہے۔