ETV Bharat / city

کانگریس دفتر کے سامنے خاتون لیڈر سے مارپیٹ - خاتون کارکن کو زبردست مارا پیٹا۔

اترپردیش کے دیوریا میں اپنے پارٹی دفتر میں قومی سکریٹری سچن نائک کے سامنے خاتون رہنما کو مارا پیٹا گیا۔

خاتون لیڈر سے مارپیٹ
خاتون لیڈر سے مارپیٹ
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 11:02 PM IST

پارٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ شام دیوریا کے ٹاؤن ہال میں واقع کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی کی ایک خاتون کارکن نے سکریٹری اور پروانچل کے انچارج سچن نائک پر گلدستہ پھینک دیا۔ الزام ہے کہ خاتون نے نائر کو تھپڑ بھی مار دیا۔ جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا اور کارکنوں نے خاتون کارکن کو زبردست مارا پیٹا۔ کچھ کارکنوں نے روکنے کی کوشش بھی کی۔ خاتون کارکن کے ساتھ آنے والی تین خواتین کو بھی جم کر مارا پیٹا گیا۔

خاتون لیڈر سے مارپیٹ

دیوریا صدر اسمبلی سے بی جے پی کے جنمجے سنگھ رکن اسمبلی تھے۔ یہ نشست ان کے اچانک انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی ، جہاں ضمنی انتخاب 3 نومبر کو ہورہا ہے۔ یہاں سے کانگریس نے مکند بھاسکر منی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

سنیچر کے روز پارٹی دفتر میں میٹنگ ہورہی تھی ، جس کے دوران وہ خاتون کارکن پہنچی اور گلدستہ دے کے اعزاز دینے کے بہانے قومی سکریٹری سچن نائک کو پھینک کر مارا۔ سچن نائک پروانچل کے شریک انچارج ہیں جو تنظیم کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: صاف پانی کے لیے ترستے لوگ

خاتون کارکن تارا دیوی نے بتایا کہ وہ چار سالوں سے پارٹی کی رکن ہیں۔ خاتون رہنما نے کانگریس امیدوار مکند بھاسکر منی پر آبروریزی کا الزام لگایا ہے اور پارٹی نے انہیں ٹکٹ دے کر غلط کام کیا ہے۔ خاتون رہنما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صاف ستھرے شبیہ کے لوگوں کو ٹکٹ دیا جائے۔ یہ بات کہنے کے لئے وہ قومی سکریٹری مسٹر نائک کے پاس گئیں تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.