ETV Bharat / city

کانگریس 15جنوری کو راج بھون کا گھیراؤ کرے گی: للو

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ریاست کی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومت عوام کی توقعات و امیدوں کے برعکس کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی 15جنوری کو راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 6:43 PM IST

Congress will surround Raj Bhawan on January 15
کانگریس 15جنوری کو راج بھون کا گھیراؤ کرے گی

اجے کمار للو عیش باغ میں واقع ووڈ اپارٹمنٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی یوم پیدائش پر منعقد تقریب سے مخاطب تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی آئین خطرے میں ہے۔ ایک جمہوریت میں عوام وکسانوں کے ذریعہ ہی منتخب کی گئی حکومت ان کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے ان سے دھوکہ دہی کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عدالت عظمی نے حکومت کی ذمہ داریوں کا احساس کرایا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی تحریک کو تقویت پہنچانے کے لئے 15تاریخ کو کانگریس راج بھون کا گھیراؤ کرے گی۔

ایم ایل سی دنیش سنگھ نے بھی حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کورونا ویکسین کے ضمن میں عوامی شبہات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح طریقے سے پورے ملک میں اس ضمن میں الگ الگ باتیں ہورہی ہیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ اس ضمن میں عوامی شکوک و شہبات کو دور کرنے کے لئے ویکسین کا ٹیکہ سب سے پہلے یوگی کابینہ کے وزراء لگوائیں گے اور پھر سبھی کے لئے یہ ویکسین میسر ہوگی۔

اس موقع پر غریبوں میں کمبل وغیرہ تقسیم کئے گئے اور ایم ایل سی دیپک سنگھ سمیت متعدد دیگر لیڈران و کارکنان موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.