کیمور میں زمین تنازع کہ وجہ سے دو فریقوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد تمام زخمیوں کو موہنیاں کے سب ڈیویژنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی اور انہیں وارانسی ریفر کردیا گیا۔
جھڑپ کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو سب ڈویژنل ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی حالت نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بہتر علاج کے لیے وارانسی ریفر کردیا۔ جھگڑے میں زخمی ہوئے افراد کی شناخت سکھورام، پھولا دیوی، سمترا کنور، اجیت کمار، رامدین رام، دیونتی دیوی، سروج کمار، ستیندر کمار، دھرمیندر کمار سکھرام، پھولا دیوی اور سمترا کنور کے طور پر کی گئی جن میں سکھرام، پھولا دیوی اور سمترا کنور کی حالت نازک بتائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھوت پریت کے شبہ میں کیا گیا تھا قتل: ایس ڈی پی او
اس معاملے میں فریقین کی جانب سے موہنیاں پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور دونوں گروپ کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ موہنیاں پولیس اسٹیشن کے انچارج للن کمار نے بتایا کہ زمین کے تنازع کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں کل 9 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں فریق کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔