ETV Bharat / city

پرتاپ گڑھ: زیادتی کے معاملے میں عدالتی اہلکار کے خلاف کیس درج - تھانہ سٹی کوتوالی

پرتاپ گڑھ کے تھانہ سٹی کوتوالی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں عدالتی اہلکار کے خلاف کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Case registered against court official in rape case
پرتاپگڑھ :عصمت دری معاملے میں عدالت اہلکار کے خلاف کیس درج
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 11:01 PM IST

اترپردیش کے ضلع پرتاپگڑھ کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں پیر کی دیر شام عدالت کے ایک اہلکار کے خلاف کیس درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا اور اسے جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ' سٹی کوتوالی علاقے کی ایک خاتون کے شوہر نے شکایت کر الزام عائد کیا کہ اتوار و پیر کی شب ان کی اہلیہ رفع حاجت کے لئے کھیت کی جانب گئی تھی۔ اس کی واپسی میں کافی تاخیر ہوئی۔ تلاش کرنے پر ایک ٹیوب ویل کے کمرے میں خاتون ملیں۔ ان کا الزام ہے کہ عدالت کے ایک اہلکار اتل پانڈے نے اس کی اہلیہ کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید پڑھیں:

پیلی بھیت: عصمت دری کے الزام میں ٹیچر گرفتار

اطلاع پر پہنچی پولیس نے خاتون کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے اسے ضلع زنانہ ہسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے شکایت پر کیس درج کر کے ملزم اتل پانڈے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.