ETV Bharat / city

بدمعاشوں کی فائرنگ سے تاجر کی موت - بدمعاشوں کی فائرنگ میں گولی لگنے سے تاجر کی موت

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے15 کلومیٹر مسافت پر تھانہ کندھئ علاقے کے پٹی پرتاپ گڑھ روڈ پر رکھہا بازار کے نزدیک دارمادھو گاوں میں بدھ کی شام بدمعاشوں کی فائرنگ میں گولی لگنے سے تاجر کی موت ہوگئی ،جبکہ اس کا دوست نوجوان زخمی ہے ۔

تاجر کی موت
تاجر کی موت
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 2:22 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے15 کلومیٹر مسافت پر تھانہ کندھئ علاقے کے پٹی پرتاپ گڑھ روڈ پر رکھہا بازار کے نزدیک دارمادھو گاوں میں بدھ کی شام بدمعاشوں کی فائرنگ میں گولی لگنے سے تاجر کی موت ہوگئی ،جبکہ اس کا دوست نوجوان زخمی ہے ۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ستپال انتل نے بتایا کہ تھانہ کندھئ علاقے کے رکہا بازار کا رہائشی آکاش جائسوال 30 مع اپنے دوست پریم سروج 32 ساکن فتح پور آصل پور تھانہ کندھئ کے ساتھ گذشتہ شام سات بجے دیوان گنج بازار کی جانب جارہا تھا ۔ بائک پریم سروج چلا رہا تھا، پیچھے آکاش بیٹھا تھا ۔جیسے وہ دارمادھو گاوں پہونچے تھے کہ تعاقب کر بائک سوار بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جہاں گولی لگنے سے دونوں بائک سمیت سڑک کے کنارے گڑھے میں گر گئے ۔

وہیں جب تک لوگ فائرنگ کی آواز پر پہونچے بدمعاش فرار ہو چکے تھے ۔

دونوں کو شدید زخمی حالت میں گڑھے سے نکال کر میڈیکل کالج پرتاپگڑھ لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے آکاش کو مردہ قرار دیا ،اور پریم کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا۔

مزید پڑھیں:ارریہ: دوا کاروباری کا گولی مار کر قتل

اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہونچی اور تحقیقات شروع کر دی ۔وقوعہ کے متعلقہ قانونی کارروائ کی جارہی ہے ۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے قبضے میں لیا گیا ۔بدمعاشوں کی تلاش جاری ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.