بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پیر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس معاملے پر خاموشی کو ’انتہائی افسوسناک‘ قرار دیا ہے۔
ہندی میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے بلند ہو رہی ہیں، اور کروڑوں محنتی لوگ اور متوسط طبقے سے وابستہ افراد بار بار مدد کے لئے پکار رہے ہیں۔ لیکن عوامی فلاح و بہبود کے اس اہم مسئلے پر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔‘‘
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر اس معاملے پر توجہ دے۔‘‘
مزید پڑھیں: ہوئی مدت کہ غالبؔ مَر گیا پر یاد آتا ہے!
کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں نے نرخوں میں ہونے والے بے لگام اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹیکسوں میں فوری طور کمی کا مطالبہ کیا تاکہ اس سے عام آدمی کا بوجھ کم ہو سکے۔
تاہم وزیر دھرمیندر پردھان نے پارلیمنٹ میں بتایا تھا کہ حکومت ریکارڈ توڑ نرخوں میں کمی کرنے کے لیے ایکسائز ڈیوٹی کی کمی پر غور نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ بین الاقوامی تیل کی قیمت ایک سال سے زیادہ عرصے کے دوران پہلی بار 61 ڈالر فی بیرل کو پہنچ گئی ہے۔