ETV Bharat / city

بی جے پی رکن پارلیمان کوشل کشور دوبارہ کورونا کی زد میں

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں موہن لال گنج پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رکن پارلیمان کوشل کشور ایک بار پھر کووڈ۔19 کی زد میں آ گئے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 4:09 PM IST

BJP MP Kaushal Kishore again falls victim to Corona
بی جے پی رکن پارلیمان کوشل کشور دوبارہ کورونا کی زد میں

کشور گذشتہ 26 اگست کو تیز بخار اور سانس میں تکلیف کی شکایت پر ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، جہاں ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ حالانکہ دو ستمبر کو ان کی رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈسچارج کر کے ہوم آئیسولیشن کی صلاح دی تھی۔

بی جے پی رکن پارلیمان نے پیر کو اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ'اتوار کو انہیں ایک بار پھر شدید بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہوں نے مینداتا اسپتال میں جانچ کرائی۔ کووڈ کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کے بعد ہو ہسپتال میں داخل علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں کم بات کرنے کی صلاح دی ہے۔ رکن پارلیمان نے کہا ک لوگوں کی دواؤں سے وہ جلد صحت یاب ہوکر گھر آئیں گے اور پھر سے سماج کی خدمت کریں گے۔

وہیں دوسری جانب لکھنؤ کے معروف تعلیمی ادارے سی ایم ایس کے فاونڈر جگدیش گاندھی کو بھی مینداتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی کو پیشاب میں انفیکشن کی شکایت کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی کورونا جانچ رپورٹ ایک بار پھر پازیٹیو آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.