آچاریہ پرمود کرشنم نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی و ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ’مودی حکومت کی جانب سے صرف مخالفین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور صرف کانگریس رہنماؤں کے مکانوں پر ہی چھاپہ ماری کی جاتی ہے‘۔
انہوں نے مایاوتی اور ملائم سنگھ کے خلاف کسی طرح کی کوئی کاروائی نہ ہونے پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کسان احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی بنایا گیا قانون کس طرح کسانوں کے مفاد میں ہوسکتا ہے۔
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہندو۔مسلم سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے، عوام ترقی چاہتے ہیں۔