تھانہ نجیب آباد کی مشرقی گنگا نہر کے قریب سڑک عبور کرنے والے تیندوے کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے تیندوے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
تاہم سڑک حادثے کے بعد روڈ دیر تک بلاک رہا۔ تیندوے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔
غور طلب ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے تیندوا ضلع بجنور کے ایک درجن دیہاتوں میں چھ افراد کو ہلاک کرچکا ہے۔ لیکن اس کے باوجود محکمہ جنگلات تیندوےکو پکڑنے میں ناکام رہا۔