ETV Bharat / city

بارہ بنکی: اویسی سے اتحاد پر شیوپال کا گول مول جواب

سماجوادی پارٹی سے بغیر شرط اتحاد کا اعلان کرچکے پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے صدر شیوپال یادو نے اس اتحاد میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو شامل کرنے پر گول مول جواب دیا۔

بارہ بنکی: اویسی سے اتحاد پر شیوپال کا گول مول جواب
بارہ بنکی: اویسی سے اتحاد پر شیوپال کا گول مول جواب
author img

By

Published : Nov 9, 2021, 1:34 PM IST

شیوپال یادو کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی سیکولر پارٹی سے اتحاد کو تیار ہیں، جو لوہیا وادی اور چرن سنگھ وادی ہو، لیکن جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا اویسی کو آپ لوہیا وادی یا چرن سنگھ وادی تسلیم کرتے ہیں؟ تو انہوں نے سوال کو ٹال دیا۔

بارہ بنکی: اویسی سے اتحاد پر شیوپال کا گول مول جواب

اترپردیش کے بارہ بنکی میں سماجک پریورتن یاترا لیکر پہونچے شیوپال یادو نے کہا کہ پوروانچل کے لیے آج سے یاترا کا آغاز ہورہا ہے۔ اس یاترا کے ذریعہ ہم بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی تیاری کررہے ہیں۔

سماجوادی پارٹی میں انضمام یا اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو ہمیں مناسب اعزاز چاہیے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ بنائیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اکھلیش یادو کو وزیراعلیٰ بنتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تاہم اویسی سے اتحاد کے سوال پر انہوں نے واضح جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں تمام سیکولر پارٹیز، لوہیا وادی اور چرن سنگھ وادی سے اتحاد ہو۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.