ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر میں ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کافی سنجیدہ نظر آرہی ہے، جس کی وجہ سے بہتر ٹریفک نظام کے لیے انتظامیہ عوام سے تعاون کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بارہ بنکی قدیمی شہر ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام کو درست کرنا ایک چیلنج ضرور ہے، لیکن پولیس سپریٹینڈنٹ نے واضح طور پر عوام سے اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔
بارہ بنکی شہر کی کچھ برسوں سے مسلسل توسیع کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے یہاں ٹریفک نظام بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے، اس لیے ٹریفک کو درست کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کمربستہ ہو گئے ہیں۔
ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لیے پہلا قدم پارکنگ کے نظام کو درست کرنا ہے، جس کے تحت شہر کی سڑکوں پر لگے متعدد ہورڈنگس کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ وہ لوگ اپنی گاڑیوں کو پارک کر سکیں۔
دوسری جانب شہر کے اندر ٹھیلوں کی وجہ سے بھی ٹریفک کا نظام کافی متاثر ہوتا ہے، اس لیے انہیں صبح 9 بجے تک ہی سڑک کے کنارے رہنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے لیے انہیں جگہ بھی مہیا کرائی جائے گی.
تیسرا اہم قدم شہر کے چوراہوں پر ٹریفک لائٹ لگانے کے طور پر اٹھایا گیا ہے، اس کے لیے شہر کے 5 چوراہوں پر ٹریفک لائٹ لگائی جائے گی، جنوری تک شہر کے پٹیل اور سترکھ ناکہ چوراہے پر ٹریفک لائٹ لگا دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بارہ بنکی: پولیس نے لوٹ مار کرنے والے گروہ کا انکشاف کیا