ETV Bharat / city

بارہ بنکی: پرالی جلانے کے نقصانات سے متعلق شعور بیداری مہم

اترپردیش میں بارہ بنکی کے کھیتوں میں دھان کی پرالی نہ جلیں اس کے لیے ضلع انتظامیہ مستعد ہوگیا ہے۔ پرالی نہ جلانے کے حساس موضوع پر کسانوں کو بیدار کرنے کے لیے انتظامیہ نے آج سے خاص تشہیری مہم کا آغاز کیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 3:32 PM IST

بارہ بنکی
بارہ بنکی

پرالی نہ جلانے کے حساس موضوع پر کسانوں کو بیدار کرنے کے لیے انتظامیہ نے آج سے خاص تشہیری مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت تمام بلاک میں محکمۂ زراعت کے ملازمین تشہیری گاڑیوں کے ذریعہ کسانوں کو پرالی جلانے کے نقصانات اور اس کے خلاف عائد جرمانوں سے متعلق واقف کروارہے ہیں۔

بارہ بنکی: پرالی جلانے کے نقصانات سے متعلق شعور بیداری مہم

بارہ بنکی کے ڈی آر ڈی دفتر کے باہر تشہیری وین کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت انل کمار ساگر نے بتایا کہ اس طرح کی پانچ گاڑیوں کے ذریعہ ضلع کے تمام 15 بلاکس کا احاطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ وین خاص طور پر ان مقامات پر جائیں گی جہاں کسانوں کی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیتوں میں دھان کی پرالی جلانے کے نقصانات سے کسانوں کو واقف کروایا جائے گا اور انہیں اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات سے متعلق بھی بتایا جائے گا۔

اس موقع پر سی ڈی او ایکتا سنگھ نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ کسانوں کو پرالی جلانے کے نقصانات کے بارے میں بیدار کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پرالی جلانے کے لیے حکومت نے جرمانے کی بھی بڑی رقم طے کی ہے۔ اس لیے کسانوں سے اپیل ہے کہ وہ پرالی نہ جلائیں اور حکومت کی جانب سے جو کیمیکل دیا جارہا ہے اس کا استعمال کرکے پرالی کو ختم کیا جاسکتا ہے جو فائدہ مند بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.