حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ کا 557 واں سالانہ 5 روزہ عرس کا افتتاح روایتی انداز میں بعد نماز مغرب مزار پر جلوس کے ساتھ چادر پیش کر کے کیا گیا۔
کتب اودھ حضرت شاہ مینا اپنے دور کے عظیم ولی اللہ گزرے ہیں۔ جنہوں نے دین کی دعوت و تبلیغ اور وعظ و نصیحت سے بے شمار لوگوں کو راہ حق صداقت پر گامزن کیا۔
واضح رہے کہ حضرت مخدوم شاہ مینا کو "کتب اودھ" کہا جاتا ہے اور یہ اودھ کے سب سے قدیم ولیوں میں سے ایک ہیں جن سے بڑی تعداد میں عوام الناس فیضیاب ہوتی آ رہی ہے۔
عرس کے موقع پر عقیدت مندوں نے مزار پر عطر غلاب اور کیوڑا پانی سے غسل دیا اور پھولوں کی چادر پیش کی۔ یہاں پر زائرین کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
عقیدت مند قاری عبدالحنان نے بتایا کہ آپ کا سلسلہ نسب حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے اور تمام سلاسل کے بزرگوں کو بھی آپ نے فیضیاب کیا ہے۔
ملک گوشے گوشے میں آپ کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے۔ اس طرح سے آپ کی ذات نے سلسلہ قادریہ، سہروردیہ اور نقشبندیہ سلسلہ کو بھی فیضیاب کیا۔ اس لحاظ سے تمامی سلاسل کے بزرگوں کی ذات پر آپکی ذات ضم ہو جاتی ہے۔