ETV Bharat / city

Amit Shah in Lucknow: حکومت سازی تقریب میں لکھنؤ پہنچیں گے امت شاہ - بی جے پی کی حکومت سازی میں حصہ لیں گے وزیر داخلہ امت شاہ

اترپردیش میں حکومت سازی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ 23 مارچ کو لکھنؤ پہنچیں گے۔ وہ 24 مارچ کو قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں حصہ لیں گے۔ Amit Shah in Lucknow۔

Amit Shah in UP
Amit Shah in UP
author img

By

Published : Mar 21, 2022, 7:06 PM IST

لکھنؤ: وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سابق صدر امت شاہ 23 مارچ کو لکھنؤ آئیں گے۔ وہ 24 مارچ کو ہونے والے قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کے ساتھ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس بھی ہوں گے۔ Government formation in Uttar Pradesh۔

امت شاہ اور راگھوور داس 23 مارچ سے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں حلف برداری کی تقریب تک لکھنؤ میں ہی رہیں گے۔ امت شاہ یہاں لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ Amit Shah in Lucknow

معلوم ہوکہ بی جے پی قیادت نے 4 دن پہلے وزیر داخلہ امت شاہ اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس کو مقننہ پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔ 23 مارچ کو لوک بھون میں بی جے پی کے 255 رکن اسمبلی کی میٹنگ ہوگی۔

اس میٹنگ میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا جو کہ محض رسمی ہے۔

بی جے پی پہلے ہی طے کر چکی ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ یوپی کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

25 مارچ کو امت شاہ لکھنؤ کے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں موجود ہوں گے۔ یہاں ان کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، اپوزیشن کے بڑے رہنما بھی ہوں گے۔

تقریب حلف برداری میں تقریباً 65 ہزار افراد شرکت کریں گے۔ بی جے پی نے امت شاہ کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.