ETV Bharat / city

یوپی میں کمشنر سسٹم بھی غیر مؤثر: اکھلیش

اکھلیش یادو نے 5 فروری کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ'پولیس کا نیا کمشنر سسٹم بھی ناکام ثابت ہو اہے۔ پولیس کا اقبال ختم ہوچکا ہے۔ راجدھانی سمیت تمام اضلاع میں یومیہ عصمت دری، چھیڑ چھاڑ، قتل اور لوٹ کے وارداتیں مسلسل پیش آرہی ہیں۔ جرائم پر قابو کے سبھی دعوے ہوا ہوائی ثابت ہوئے ہیں'۔

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 9:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:01 AM IST

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں نئے کمشنر سسٹم کو غیرمؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ' اترپردیش میں بے خوف جرائم پیشہ افراد انسانیت کو شرمسار کرنے والے واردات انجام دے رہے ہیں'۔

اکھلیش یادو نے 5 فروری کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ'پولیس کا نیا کمشنر سسٹم بھی ناکام ثابت ہو اہے۔ پولیس کا اقبال ختم ہوچکا ہے۔ راجدھانی سمیت تمام اضلاع میں یومیہ عصمت دری، چھیڑ چھاڑ، قتل اور لوٹ کے وارداتیں مسلسل پیش آرہی ہیں۔ جرائم پر قابو کے سبھی دعوے ہوا ہوائی ثابت ہوئے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت ریاست کو بے حال کردہلی میں ووٹ ماننگے اور ٹی وی پر اپنی شبیہ دکھانے میں مشغول ہے۔

انہوں نے کہا کہ'اعظم گڑھ میں دبنگوں نے دو کنبوں کی خوشیاں چھین لیں۔برات میں دولہے کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔ موقع پر اس کی موت ہوگئی۔ انتظامیہ کی لاپرواہی سے مرزا پور کے پرائمری اسکول میں مڈے میل بنانے کے دوران ایک بچی کی سبزی کے برتن میں گرجانے سے اس کی موت ہوگئی۔

سیتاپور میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔رائے بریلی کے ہر چند پور میں بی ایس سی کی طالبہ کو زندہ جلا دیا گیا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی دعوی تھا کہ مجرم یاتو جیل میں رہیں گے یا ریاست سے باہر لیکن ایسا کچھ بھی نہیں دیکھنے میں آیا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد حکومت کے ناک کے نیچے ہی جمے ہوئے ہیں اور نظم ونسق کو چیلنج دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہین باغ: سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جرائم میں اضافے کے پیچھے منفی سوچ اور سطحی سیاست کار فرما ہے۔

سماج وادی پارٹی کی حکومت کے وقت عالمی پیمانے کی یو پی ڈائل 100 سہولت کا نظم کیا گیا تھا۔ چھیڑ چھاڑ روکنے کے لئے 1090 ویمن پاور لائن بنی تھی۔ ان کو برباد کردیا گیا۔

سماج وادی حکومت میں جرائم پرقابو کرنے کے لئے پولیس کے نظام میں تبدیلی کے ساتھ ان کی سہولیات میں اضافہ کیاگیا تھا۔ بی جے پی نے پولیس کو اپنی اقتدار کو بچانے اور مخالفین کو ڈرانے و خائف کرنے کا آلہ بنادیا ہے۔

Intro:Body:

Nrdu news

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 8:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.