ETV Bharat / city

اکھلیش یادو کی انتخابی تشہیری مہم زورو شور سے جاری - اترپردیش اسمبلی انتخابات

ایس پی کے قانون ساز کونسل کے رکن رام اودھ یادو نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اکھلیش 13 نومبر کو وجے رتھ یاترا کے ساتھ گورکھپور سے کشی نگر میں واقع ہاٹا اسمبلی حلقہ پہنچیں گے۔ یادو نے بتایا کہ اکھلیش جو رتھ یاترا کے ساتھ چل رہے ہیں، ضلع کے سبھی سات اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کریں گے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:21 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظرپارٹی کی تشہیری مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے وجے رتھ یاترا کے ساتھ دو روزہ دورے پر ہفتہ کو کشی نگر پہنچیں گے۔

ایس پی کے قانون ساز کونسل کے رکن رام اودھ یادو نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اکھلیش 13 نومبر کو وجے رتھ یاترا کے ساتھ گورکھپور سے کشی نگر میں واقع ہاٹا اسمبلی حلقہ پہنچیں گے۔ یادو نے بتایا کہ اکھلیش جو رتھ یاترا کے ساتھ چل رہے ہیں، ضلع کے سبھی سات اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایس پی صدر نصف درجن مقامات پر جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ پارٹی کارکنان رتھ یاترا کے ساتھ ایس پی صدر کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں۔

یادو نے بتایا کہ پارٹی سربراہ اکھلیش ہفتہ کو صبح 11 بجے کشی نگر کے جھنگا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد رام کولا اسمبلی کے کپتانگنج قصبے میں ایل آئی سی چوراہےپر جلسے سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد کھڈا اسمبلی حلقہ کے رام باغ ہوتے ہوئے ایس پی سربراہ کا وجے رتھ پکڈیہار بازار پہنچے گا جہاں استقبالیہ تقریب ہوگی۔ اس کے بعد نبیوا نورنگیا واقع پالی ٹیکنک کالج کے پاس جلسہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:مظفرنگر: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ

پڈورونا اسمبلی حلقہ کے سورج نگر چوراہے اور پڈورونا باو¿لی چوک پر ایس پی سربراہ کا استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد سڑک کے ذریعے چھاونی، رویندر نگر، باڑی پل، ساکھوپورسے ہوتے ہوئے کسایا سے کشی نگر ٹوٹس ہوٹل میں شب باشی کریں گے۔

اگلے دن 14 نومبر کو 10 بجے کشی نگر قانون ساز اسمبلی کے بدھا پی جی کالج میں ایک استقبالیہ تقریب ہوگی۔ اس کے بعد نیشنل ہائی وے سے ملو ڈیہہ، جوکوا بازار ہوتے ہوئے فاضل نگر کے پاس متلک چھاپر(اہلاد پور ) میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.