ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے عیدگاہ پہنچ کر مولانا خالد رشید فرنگی محلی کو عید کی مبارکباد دی۔
آپ کو بتا دیں کہ اکھلیش یادو ہر برس عید کی نماز کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے عیدگاہ جاتے ہیں حالانکہ اس برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف 5 افراد عیدگاہ میں موجود تھے اس کے با وجود بھی سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو عید گاہ وہاں پہنچے۔
یہاں انہوں نے عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور مولانا سے ملاقات کی۔ اس دوران اکھلیش یادو کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے چیف ترجمان راجندر چودھری بھی موجود تھے۔
عید گاہ کی تعمیر کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب عیش باغ عیدگاہ میں عید کے موقع پر خاموشی چھائی رہی۔ لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے بعد بھی عیدگاہ میں صرف 5 افراد نے نماز عید الفطر ادا کی۔