ETV Bharat / city

مہوبہ:کوچنگ جارہی نابالغ طالبہ کا اغوا

اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے صدر کوتوالی علاقے میں جمعرات کو گھر سے کوچنگ جارہی ایک نابالغ طالبہ کو اغوا کئے جانے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

Abduction of a minor student
مہوبہ:کوچنگ جارہی نابالغ طالبہ کا اغوا
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 5:34 PM IST

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے بتایا کہ' صدر کوتوالی علاقے میں ایک نابالغ طالبہ کے اغوا کی اطلاع ملی ہے۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کر کے پولیس کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں بنا کر اس کی تلاش شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ ہیڈکوارٹر کے رام کتھا مارگ کا ہے، جب نارو پور محلہ باشندہ رام کشور کشواہا کی 17سالہ بیٹی صبح کوچنگ جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی۔ وہ راستے سے اچانک غائب ہوگئی۔

اہل خانہ کے مطابق لڑکی نہ تو کوچنگ پہنچی اور نہ ہی گھر واپس لوٹی۔سبھی رشتہ داروں کے یہاں بھی پتا لگانے اور کھوج بین کئے جانے بعد بھی لڑکی کا کہیں کوئی سراغ نہ لگنے پر معاملے کی شکایت پولیس سے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

چورو میں نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

آر کے گوتم نے بتایا کہ' پولیس کو دی گئی تحریر میں اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ طالبہ کا اغوا پرمود نامی ایک شخص نے کیاہے۔ پرمود طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا اور اسے راستے میں پریشان کرتا تھا۔ اس معاملے میں اہل خانہ نے پرمود کے اہل خانہ سے مل کر اعتراض درج کرایا تھا۔ پرمود نے اس کے کھر آکر گالی گلوج کرتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا اور طالبہ کو اٹھا لےجانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.