تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں سادنا ٹاپ کے نزدیک ایک گاڑی پر برفانی تودہ گر آیا۔ تودے کی وجہ سے سومو گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ Snow slide in Kupwara
بتایا جارہا ہے کہ گاڑی میں آٹھ افراد سوار ہیں۔ پولیس فوج اور سیول انتظامیہ کے افسران جائے موقع پر پہنچے اور بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکو آپریشن میں تمام آٹھ افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:
ذرائع کے مطابق پیر کے روز سرحدی ضلع کپواڑہ میں سادنا ٹاپ کے نزدیک پہاڑی سے اچانک برفانی تودہ گر آیا، جس وجہ سے سومو گاڑی جس میں آٹھ افراد سوار تھے گہری کھائی میں جاگری۔
اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ کے افسران جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ریسکو آپریشن میں تمام آٹھ افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک خاندان کے تین افراد اور پانچ نابالغ شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہیں۔
زخمیوں کی شناخت 16 سالہ توفیق احمد، 13 سالہ اجمل رفیق، 40 سالہ عبدالرشید اور ان کی اہلیہ زمیدہ بیگم، ان کی 13 سالہ بیٹی سعدیہ راشد، 70سالہ سرور جان اور 7 سالہ ریحان کے طور پر ہوئی ہے۔
تمام زخمی ٹنگڈار ہسپتال میں زیر علاج ہے اور ایک زخمی کو کپوارہ منتقل کیا گیا ہے۔