ETV Bharat / city

ہندواڑہ تصادم میں کمانڈنگ آفیسر سمیت پانچ فوجی ہلاک

دفاعی ذرائع نے بتایا عسکریت پسند ایک ایسے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے تھے جن کے مکینوں کو شدت پسندوں نے یرغمال بنا لیا تھا اور انہیں بچانے کے دوران ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار مارے گئے۔

author img

By

Published : May 2, 2020, 4:04 PM IST

Updated : May 3, 2020, 5:41 PM IST

Army Colonel, Major among 5 killed in encounter in J&K's Handwara; 2 terrorists gunned down
ہندواڑہ: مسلح تصادم میں کمانڈنگ آفیسر سمیت پانچ فوجی ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیش آئے خونین مسلح تصادم کے دوران فوج کے دو افسروں اور مقامی پولیس کے ایک افسر سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ہندواڑہ کے ژنجہ مولہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ تصادم میں فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز کا ایک کمانڈنگ آفیسر، ایک میجر، جموں وکشمیر پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

ہلاک شدہ سیکیورٹی اہلکاروں میں کمانڈنگ آفیسر آشوتوش شرما، میجر انوج سود، جموں و کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر قاضی شکیل، نائیک راجیش کمار اور لانس نائیک دنیش سنگھ شامل ہیں جبکہ عسکریت پسندوں کی شناخت لشکر طیبہ کے حیدر اور محمد آصف کے نام سے کی گئی۔

ہندواڑہ تصادم میں کمانڈنگ آفیسر سمیت پانچ فوجی ہلاک

حیدر کا تعلق پاکستان سے بتایا جا رہا ہے جبکہ محمد آصف مقامی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدہ سیکیورٹی اہلکار اس مکان میں داخل ہوئے، جس میں عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز کے تمام چھ اہلکار مذکورہ مکان میں ہی پھنس کر رہ گئے اور اتوار کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران مکان سے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ دو عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

دفاعی ذرائع نے بتایا 'عسکریت پسند ایک ایسے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے تھے جن کے مکینوں کو شدت پسندوں نے یرغمال بنا لیا تھا اور انہیں بچانے کے دوران ہی سکیورٹی فورسز کے اہلکار مارے گئے'۔

فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے اپنے ایک بیان میں کہا: 'پانچ فوجی اہلکاروں اور کشمیر پولیس کے ایک اہلکار پر مشتمل ٹیم نے مکان کے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ لیکن اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کو عسکریت پسندوں کی شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں دو فوجی افسر، دو فوجی اہلکاروں اور کشمیر پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت پانچ جوان دم توڑ گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔'

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آشوتوش شرما گزشتہ پانچ برس کے دوران کسی عسکریت پسند مخالف آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے کرنل رینک کے پہلے فوجی افسر ہیں۔ انہیں دو مرتبہ بہادری ایوارڈ سے نوازا جاچکا تھا۔

دریں اثنا وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنی ایک ٹویٹ میں ہلاک سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلح افواج کو ان تمام شہیدوں کی ہمت اور بہادری پر فخر ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔ افواج انہیں سلام کرتی ہیں اور ان کے کنبہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں'۔

بتادیں کہ وادی میں سیکورٹی فورسز نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بیچ عسکریت پسند مخالف آپریشنز میں تیزی لائی ہے اور گزشتہ 45 دنوں میں اب تک کم از کم 34 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے ، جبکہ دو الگ الگ تصادم کے دوران دو مقامی شہریوں کو بھی ہلاک کیا گیا، جنہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کا معاون قرار دیا گیا۔

Last Updated : May 3, 2020, 5:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.