ہماچل پردیش میں مسلسل برفباری کی وجہ سے حال ہی میں افتتاح کیے گئے روہتانگ میں اٹل ٹنل بھی متاثر ہوگیا ہے۔
اٹل ٹنل کے دونوں اطراف برف جم جانے سے یہاں ٹریفک کے لیے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ روہتا نگ راہینالہ، ماری، بیاس نالہ ، راحہ فل ، گلابہ ، کوٹھی، سولنگنالا ، فترو اور انجنی مہادیو میں برف باری جاری ہے۔
انتظامیہ نے برفباری کی وجہ سےگاڑیوں کی نقل و حرکت پر روک لگادی ہے۔
منگل کو برف باری کے باعث اٹل ٹنل کو سیاحوں کے لئے بند رکھا گیا۔ اس موسم کے دوران سیاح صرف سولنگنالہ ہی پہنچ سکتے تھے۔
ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (HRTC) کی بسیں بھی اٹل سرنگ تک پہنچ سکتی ہے۔
کیلانگ سے منالی جانے والی بس اٹل ٹنل کے شمالی علاقہ سے واپس ہوگئی جبکہ منالی سے کیلانگ جانے والی بس بھی شمالی جانب سے واپس آگئی۔
لاحول اور منالی کے اونچائی والے علاقوں میں برف باری بھی بڑھ گئی ہے۔
کنجام پاس میں شدید برف باری کے باعث درچا - شنکولا پادام سڑک بند کردی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں:
جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ
لاحول کی لیڈی کیلنگ، شکولہ پاس ، گیپن چوٹی ، کوکسر جوٹ ، برالاچہ ، کنجام ، چھوٹا اور بڑی جستری گلیشیر ، درچا کی پہاڑیوں ، نیلکند جوٹ سمیت تمام اونچی چوٹیوں میں برف باری شروع ہوگئی۔
روہتانگ، مکارا وڈے اور شکروید ، دھنڈی جوٹ ، منالسو ، ہمٹا ، اندرا قلعہ ، ہنومان تببہ ، دشوہر ، بھگرو جھیل سمیت تمام پہاڑیوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ سیاح انجانی مہادیو میں برف سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ایس ڈی ایم منالی رمان گھرسنگی نے کہا کہ اٹل سرنگ سے گاڑیوں کی آمد کا دارومدار موسم کی صورتحال پر ہوگا۔