جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھی سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند مخالف کارروائیوں میں تیزی لائیAnti Militant Operations in Shopian ہیں۔
اطلاع کے مطابق شوپیان ضلع میں گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران 12 دیہاتوں کا سکیورٹی فورسز نے سخت ترین محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی CASO in Shopian Villages گئی۔
گزشتہ 10 گھنٹوں کے دوران جن دیہاتوں میں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ان میں نادی گام، سیھدو، پاندوشن، اٹھملہ کیگام، اگلر زینہ پورہ، میمندر، ہلو امام صاحب، گونچی پورہ ترینج، آونیرا زینہ پورہ، کلورہ اور پنجورہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:J&K Encounter: گذشتہ 48 گھنٹوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک
فورسز اہلکاروں نے ان علاقوں کی ناکہ بندی کرکے سبھی علاقوں میں تلاشی کاروائیاں عمل میں لائی۔اس دوران کہی دیہات میں ڈرون کیمروں کی مدد بھی لی گئی۔
تازہ اطلاع ملنے تک فورسز نے کسی بھی علاقے سے کسی بھی فرد کو گرفتار نہیں کیا ہے۔