ETV Bharat / city

کولگام: سیشن کورٹ نے قصوروار کو عمر قید کی سزا سنائی - कुलगाम : अदालत ने आरोपी को उम्रकैद की सजा सुनाई

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے سیشن جج طاہر خورشید  نے سنہ 2010 میں قتل کے ایک ملزم کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

کولگام:کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 8:01 PM IST

پرنسپل سیشن جج کلگام طاہر خورشید نے کولگام کے غلام حسن پڈر کے بیٹے شاہ جہاں پڈرعرف شاہ لال پڈر کو قتل کے الزام میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

کولگام:کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کولگام میں ایف آئی آر (96/2010) کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم شاہ جہاں پڈر مرہامہ کولگام سے تعلق رکھتا ہے۔

سیشن جج کلگام طاہر خورشید نے عدالت میں اس کیس کے حقائق اور حالات کو دیکھ کر ملزم شاہ جہاں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

کورٹ نے ملزم کو 302 میں عمر قید کی سزا سنائی، 364 کے تحت 10 برس کی سزا سنائی جبکہ 201 کے تحت انہیں 3 سال کی سزا سنائی ہے۔

مزید پڑھیں:کولگام فروٹ منڈی کے تاجروں کو رواں برس منافع کی امید

یہ کیس ضلع کورٹ میں گذشتہ 12 برسوں سے زیر شنوائی تھا۔ اس دوران دفاعی اور سرکاری وکیل کے درمیان جرح کی گئی، تاہم کورٹ نے دونوں وکلاء کی جرح سُننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

وہیں پیلک پروسیکیوٹر کے مطابق ایسے فیصلوں سے عوام میں عدلیہ کے تئین اپنا بھروسہ قائم رہتا ہے اور لوگ عدلیہ کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.