یہ پل ضلع کولگام کے وٹو دمحال ہانجی پورہ گاؤں کو ریشی نگر شوپیاں کے ساتھ ملاتا ہے۔ ان دیہات کے درمیان نالہ ویشو بہتا ہے جس پر گزشتہ کئی برسوں سے تعمیری کام جاری ہے۔
ریشی نگر شوپیاں میں اس پل کا سنگ بنیاد 2011 میں رکھا گیا تھا جس پر تقریباً ساڑھے 16 کروڑ روپے کا خرچ آنے کا تخمینہ تھا لیکن 9 سال گزر جانے کے بعد بھی پل کی تعمیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچی۔
پل نہ ہونے کی وجہ سے ریشی نگر شوپیاں اور وٹو دمحال ہانجی پورہ کے لوگ آنے جانے کے لیے نالہ ویشو پار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل پر تعمیری کام فوری طور مکمل کیا جائے۔