پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے ضلع کے پنجورہ نامی علاقے کو محاصر میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔
تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔
تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
ادھر عسکریت پسندوں کو بچانے کے لیے مقامی نوجوان جمع ہوئے اور فورسز پر پتھراؤ کیا، فورسز کی جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس میں ایک مقامی نوجوان بھی ہلاک ہوا اور قریباً 40 نوجوان زخمی ہوئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سجاد احمد لون کے طور ہوئی ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک تصادم جاری ہے۔