ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس رکن پارلیمان کی گورنر پر تنقید - ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کلیان بنرجی پریس کانفرنس کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر پر برس پڑے۔

کلیان بنرجی پریس کانفرنس کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر پر برس پڑے

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 9:21 PM IST

ہگلی ضلع کے شری رام پور سے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ کلیان بنرجی نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر آئینی سربراہ ہیں لیکن انہیں کسی ہدف تنقید بنانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ریاست کے کاموں میں مداخلت کرتے ہیں اس سے انہیں کیا مل جائے گا؟ اس کے باوجود وہ روزانہ ٹویٹ کرکے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔

کلیان بنرجی کا کہنا ہے کہ گورنر ریاست کی ترقی کے لیے مثبت بات چیت کرنا چاہیں گے تو کون ان سے ملاقات کرنا نہیں چاہئے گا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کے مطابق گورنر ریاست اور یہاں رہنے والوں کے بارے میں باتیں کم اور سیاست زیادہ کرتے ہیں اسی بات پر اعتراض ہے۔

رکن پارلیمان نے دعویٰ کیا کہ گورنر ایسے لوگوں کی حمایت کرتے ہیں جن کے خلاف متعدد کیسز ہیں۔

مہیر گوسوامی نے کیا ترنمول کانگریس چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس کی کارکردگی بہت اچھی نہ ہے۔

ترنمول رہنما کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اکثر و بیشتر ٹویٹ کرکے ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

کلیان بنرجی پریس کانفرنس کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر پر برس پڑے
کلیان بنرجی پریس کانفرنس کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر پر برس پڑے

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان بحث و بیان بازی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر اکثر و بیشتر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے رہتے ہیں جبکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اور ان کے وزراء کی جانب سے بھی گورنر پر تنقید کی جاتی ہے

گورنر اور ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان جاری لفظی جنگ سوشل میڈیا پر جاری رہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.