ETV Bharat / city

'شجاع پور فیکٹری دھماکہ کی تفتیش این آئی اے کو سپرد کرنے سے انکار' - شجاع پور میں واقع پلاسٹک کارخانے

وزیر فرہاد حکیم نے شجاع پور میں واقع پلاسٹک کے کارخانے میں دھماکے کی تفتیش کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپنے سے انکار کر دیا ہے

West Bengal_state minister says no need to NIA investigation
فیکٹری دھماکہ کی تفتیش این آئی اے کو سونپنے سے انکار
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:50 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر شہری ترقیاتی فرہاد حکیم نےکہا کہ شجاع پور فیکٹری میں دھماکہ ایک دلدوز واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے۔ اس معاملے کی تفتیش مغربی بنگال پولیس کر رہی ہے۔

وزیر کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال پولیس جب معاملے کی تفتیش کر رہی ہے تو مرکزی جانچ ایجنسی این آئی اے کو سونپنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ فرہاد حکیم کے مطابق پلاسٹک کارخانے میں پلاسٹک چور کرنے والی مشین گرم ہونے کی وجہ پھٹ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے دلدوز واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی کی ہدایت پر دھماکے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپنے دیا جائے گا۔ وزیر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مزید میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج مزدوروں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو فرہاد حکیم نے مالدہ ضلع کے شجاع پور کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں:

مالدہ کی پلاسٹک فیکٹری میں دھماکہ، پانچ کی موت

واضح رہے کہ آج دن میں شجاع پور میں واقع پلاسٹک کارخانے میں ہوئے دھماکے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی تھی جبکہ 10 سے 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے.بی جے پی رہنماؤں نے شجاع پور فیکٹری دھماکے کی تفتیش این آئی اے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.