ETV Bharat / city

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ملیریا سے متاثر - West Bengal Governor Jagdeep Dhankhar

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کے ملیریا میں مبتلا پائے جانے کی اطلاع منظرِ عام پر آئی ہے۔ انہیں دہلی کے بنگو بھون میں داخل کرایا گیا ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر ملیریا سے متاثر

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 8:03 PM IST

جگدیپ دھنکر کے ملیریا میں مبتلا پائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کا دہلی میں واقع بنگو بھون میں علاج کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر چند روز کے دورے پر دارجلنگ گئے تھے۔ وہ دارجلنگ سے سلی گوڑی پہنچے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ سلی گوڑی ضلع میں طبیعت بگڑنے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر دہلی منتقل ہوئے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ گورنر کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر اور وزیراعلیٰ کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اکثر و بیشتر ریاست کے آئینی سربراہ گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.