مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی انتخابی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور نے سنیچر کو دوبارہ کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 100 سیٹوں کی تعداد پار نہیں کر پائے گی۔
پرشانت کشور نے ٹوئٹ کیا 'مجھے خوشی ہے کہ بی جے پی میری چیٹ کو اپنے لیڈروں کی باتوں سے زیادہ سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ انہیں زیادہ پُرجوش ہونے کے بجائے ہمت کے ساتھ میری چیٹ کو دیکھنا چاہیے۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ اور پھر دہرا رہا ہوں کہ مغربی بنگال میں بی جے پی 100 سیٹوں سے زیادہ نہیں جیت پائے گی'۔
بی جے پی لیڈر امت مالویہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ کہنے کے بعد کہ کلب ہاؤس میں ایک عام بات چیت میں ممتا بنرجی کے انتخابی مشیر کا ماننا ہے کہ ترنمول کے داخلی سروے میں بھی بی جے پی جیت رہی ہے۔ مودی کے لیے ووٹ ہے، پولرائزیشن ایک حقیقت ہے، مغربی بنگال میں درج فہرست ذات کی آبادی 27 فیصد ہے۔ تمام 'متوا' بی جے پی کو ووٹ دے رہے ہیں'۔
پرشانت کشور نے کہا کہ بی جے پی ریاست کی 294 نشستوں میں سے 100 سیٹیں بھی حاصل نہیں کر پائے گی، اگر ایسا نہیں ہوا تووہ اپنا پیشہ چھوڑ دیں گے۔
بنگال میں تین مرحلے کے انتخابات ہوئے ہیں اور چوتھے مرحلے کے لیے 44 نشستوں پر آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ریاست میں کل آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اگرچہ جمعہ کے روز کہا تھا کہ بی جے پی ووٹنگ کے پہلے تین مراحل میں 63-67 نشستوں کے درمیان کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ اس نے 27 مارچ، یکم اور 6 اپریل کو 101 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ہے۔
یو این آئی