ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15000 سے متجاوز - urdu news

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے باوجود اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد تشویش کا باعث ہے۔

covid death
کورونا وائرس
author img

By

Published : May 30, 2021, 9:31 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔ یکم جون سے اس میں مزید پندرہ دنوں تک کے لیے اضافہ کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑی ہے جس کے سبب یومیہ کیسز کی تعداد میں غیر معمولی گراوٹ آئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 11 ہزار 163 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو
گزشتہ کل کے مقابلے 421 کم کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے سبب 142 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ شرح اموات میں کم و بیش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے چھ کم ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15000 تجاوز کر گئی ہے۔ اموات شرح میں کمی نہیں آنا تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں صحت کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران 9 ہزار 600 کیسز میں کمی آئی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران مثبت ثابت ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے سبب اموات تشویش کا باعث ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بھی کمی آنے لگے گی۔ اس میں کمی نہیں آ رہی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ 66 ہزار 956 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک 15 ہزار 120 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.