ETV Bharat / city

مغربی بنگال: بی جے پی حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپ، کئی زخمی

ریاست مغربی بنگال میں ہاؤڑہ کے للوہ علاقے میں بی جے پی حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بنگال: بھاجپا حامیوں اور پولیس کے مابین جھڑپ، کئی زخمی

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 6:10 PM IST

مغربی بنگال میں ہوڑہ ضلع کے للوہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں بی جے پی کے سات حامیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق للوہ کے جگدیش پور پنچایت پردھان پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں وہ بال بال بچ نکلے۔ اس واقعے کے بعد بی جے پی کے حامیوں - جس میں خواتین بھی شامل تھیں - نے احتجاج کرتے ہوئے للوہ تھانے کا گھیراؤ کیا۔

بی جے پی حامیوں نے بیریکیڈ توڑ کر تھانے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو معاملہ اور بگڑ گیا۔

پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپ ہوئی۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

مزید پڑھیں؛ بنگال میں صدر راج کا نفاذ نہیں ہوگا: امت شاہ

پولیس نے بھیڑ کو تتر بتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا، افراتفری میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی کے حامیوں نے بیریکیڈ توڑ کر زبردستی تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، روکنے پر انہوں نے پہلے بریکیڈ میں توڑ پھوڑ کی اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ شروع کی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پولیس کو مجبوراً لاٹھی چارج کرنا پڑا، لاٹھی چارج میں کوئی زخمی نہیں ہوا، افراتفری کے عالم میں چند لوگ گر کر زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں؛ 'بی جے پی ممتا بنرجی کی طرح جدوجہد نہیں کر سکتی'

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما سرجیت ساہا کا کہنا ہے کہ ’’آج صبح بی جے پی کے پنچایت پردھان پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی اور حملے کے خلاف احتجاج کرتے وقت پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔‘‘

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس بی جے پی کو ہدف بنا رہی ہے۔

بی جے پی حامیوں نے تھانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی جس سے آمد و رفت ٹھپ پڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.