مغربی بنگال کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع ساؤتھ پورٹ علاقے گارڈن ریچ میں واٹر پمپ اور پائپ لائن کی مرمت کے سبب بیشتر علاقوں میں پانی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گارڈن ریچ علاقے میں پانی سپلائی کرنے والے پائپ، واٹر بوسٹر اور واٹر کیپسول کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔ مرمتی کام کے سبب ہفتے کو صبح دس بجے سے لے کر اتوار کی صبح پانچ بجے تک پانی سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو 48 گھنٹہ قبل پیشگی اطلاع دی گئی ہے۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ گارڈن ریچ سے جنوبی کولکاتا اور اس سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی سپلائی کے مرکز کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا جس میں 12 سے 15 گھنٹوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس لئے پانی سپلائی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر کا کہنا ہے کہ گارڈن ریچ پمپنگ اسٹیشن کو جدید آلات سے بھی منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے لئے بھی کام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: 500 سالہ وراثت کا امین عزیز احمد کوزگر
ذرائع کے مطابق 14 واٹر بوسٹر اور واٹر کیپسول کی مرمت کے کام کی مرمت کی تیاری ابھی سے شروع کر دی گئی ہے۔
جنوبی کولکاتا کے گارڈن ریچ، بہالہ، گڑھا، کالی گھاٹ، بج بج اور مہیش تلہ سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی بند رہے گی۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جنوبی کولکاتا کے باشندوں کو پیشگی اطلاع دی گئی ہے۔