ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت تمام اعلیٰ رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے خلاف محاذ کھول دیے ہیں۔
انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے بیرونی ریاستوں کے سیاسی رہنماؤں کے بنگال آنے کا جو سلسلہ شروع ہوا اس سے ہی حالات بگڑ گئے۔' انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں قریب آتی گئی ویسے ہی سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا چلا گیا'۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان بھی سب کچھ جاری رہا اور نتیجہ آج سب کے سامنے ہے'۔
ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی نےکہا کہ الیکشن کمیشن اگر تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کوئی سخت فیصلہ کر لیتی تو بنگال کے حالات اتنے خراب نہیں ہوتے۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال کے لیے انتخابی کمیشن اور وزیراعظم نریندر مودی کو قصور وار قرار دیا تھا'۔
بشیرہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں روحی نے بھی ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پر وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے اشارے پر کام کررہی ہے۔
کولکاتا پورٹ اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ ریاست میں کورونا سے ہونے والی موت کے لیے انتخابی کمیشن ذمہ دار ہے۔'