ETV Bharat / city

ٹی ایم سی اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ - ترنمول کانگریس

بردوان ضلع کے بھاتر تھانہ علاقے میں جے شری رام نعرہ لگانے کے معاملے پر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں ہو گئے۔

clash
جھڑپ
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 10:24 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بردوان ضلع کے بھاتر تھانہ علاقے میں جے شری رام نعرہ لگانے کو لے کر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گ‏ئی۔

اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ حالات قابو میں ہے لیکن ماحول کشیدہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آج یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھاتر علاقے میں ترنمول کانگریس کے کارکنان ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کر رہے تھے۔

اسی وقت بی جے پی کے حامی وہاں پہنچ کر نعرہ بازی کرنے لگے۔ وہاں موجود خواتین پر نعرہ بازی کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر انکاؤنٹر: 'ایک ہی بیٹا تھا، وہ بھی مارا گیا'

اسی بات کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گ‏‏‏ئی۔ پتھراؤ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

بھاتر تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ زخمیوں کو بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.