ETV Bharat / city

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تشدد کے واقعات - آم ڈانگہ علاقے میں فائرنگ

مغربی بنگال کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں چھٹے مرحلے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ مکمل ہوئی۔ اس دوران شمالی 24 پرگنہ سمیت دیگر اضلاع میں سیاسی جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

sixth phase of assembly election ended with violence

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 8:24 PM IST

انتخابات کے دوران کئی اضلاع میں سیاسی جماعتوں (ترنمول کانگریس اور بی جے پی ) کے حامیوں کے درمیان خونیں جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ نے انتخابی کمیشن کے حوالے سے خبردی کہ شمالی 24 پرگنہ سمیت چار اضلاع میں چوتھے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔

انہوں نے کہا کہ دو چار واقعے کو چھوڑ کر کہیں سے کوئی بڑا واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس دوران تمام اسمبلی حلقوں میں پولنگ 78.18 فیصد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 اپریل کو کوچ بہار کے شیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت کے بعد انتخابی کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

اس کے مدنظر انتخابی کمیشن چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے لیے مرکزی فورسز کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

انتخابی کمیشن کے مطابق چار اضلاع کے 43 سیٹوں کے لیے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چھٹے مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 17 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جن میں باگدا، بنگاوں شمال، بنگاوں جنوب، گائی گھاٹا، سروپ نگر، بادوریا، ہابڑا، اشوک نگر، آم ڈانگہ، بیج پور، نئی ہٹی، بھاٹ پاڑہ، جگتدل، نوپاڑہ، بیرکپور، کھردہ اور دمدم شمال ہے۔

چھٹے مرحلے 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے شمالی 24 پرگنہ سمیت اضلاع میں 306 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔

چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لیے 14،480 پولنگ مراکز بنائیں گئے تھے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

جہاں تک امیدواروں کا سوال ہے تو اس مرحلے میں کئی بڑے رہنما کی قسمت داؤ پر ہے۔ اس مرحلے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر عبدالکریم چودھری، وزیر خوارک جیوتی پریہ ملک، وزیرچندریما بھٹاچاریہ، کانگریس کے عبدالستار، فارورڈ بلاک کے علی عمران رمض، بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، سپن دیب ناتھ سر فہرست ہیں۔

چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق کھردہ، ٹیٹاگڑھ، بیرکپور، نئی ہٹی اسمبلی حلقے کے حالی شہر میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے حامی کو چاقو مار کر زخمی کرکے فرار ہو گئے۔

اس کے علاوہ آم ڈانگہ اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔

آم ڈانگہ علاقے میں فائرنگ اور بموں سے حملہ کرنے کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس اور مرکزی فورسز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.